Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا اعلان، سندھ کو مسائل کے طرف دھکیل دیا گیا ہے:صدر الدین شاہ

0 259

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاہ راشدی کی خصوصی ہدایت اور مشاورت سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا اعلان کردیا گیا ہے، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شاھ راشدی نے کہا ہے کہ بدعنوان اور بے حس حکمرانوں نے سندھ کے عوام کو مسلسل 12 سالوں سے غربت ،افلاس اور مسائل کے طرف دھکیل دیا ہے ، ،صوبائی صدر سید صدر الدین شاھ راشدی نے کہا کے نئیں منتخب ہونے والے صوبائی عہدیداروں پر بہت بڑی ذمیداری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کو سندھ میں مزید مستحکم بنانے کے لیے وہ دن رات محنت اور لگن سے کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام فنکشنل لیگ کو سندھ کے کرپٹ حکمرانوں اور زرداری لیگ سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھتی ہے،اور عوام کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں،لحاظہ ہمیں دن رات محنت کرکے پارٹی کو مظبوط کرنا ہے تاکہ ان چوروں لٹیروں سے سندھ کی عوام کو نجات دلائی جاسکے،انہوں نے مزید کہا کے ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات اسی وقت حاصل ہوسکتی ہے جب پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اور جی ڈی اے کو عوامی سطح پر مظبوط کریں گے، سید صدر الدین شاہ راشدی نے تمام صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو ہدایت جاری کی کہ وہ احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی تنظیمی زمیداریوں کو تیز کریں ۔ دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے پارٹی کی توسیع شدہ عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا ناصر نظامانی، جام نفیس نائب صدور مقرر، وقار حسین جٹ، ڈاکٹر پیارو خان پھلپوٹو، رئیس اکبر مری، کشور کمار جگانی، بھاگ چند بھیل ،شھباز ڈاہری، سید بچل شاھ، سید غضنفر شاہ (سیہون شریف) سید معشوق علی شاہ کو سندھ کا جوائنٹ سیکریٹری اور سوئی سدرن گیس ڈیموکریٹک یونین کے صدر آغا محمد موسیٰ کو پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیبر ونگ سندھ کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ صوبائی ورکنگ کمیٹی میں سعید راجپوت،رانشل کولہی،سید صفدر شاھ جیلانی، سنی نظامانی، سلیم راجپوت اور شہناز جمیل کو مقرر کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.