Ultimate magazine theme for WordPress.

بلاول بھٹو نے آسمان کی طرف تھوکا ہے، ان کو پتہ ہونا چاہیئے کہ منہ پر واپس لگتا ہے:حلیم عادل شیخ

0 87

کراچی (آن لائن نیوز روم) پی ائی رہنما حلیم عادل شیخ کے پی ٹی جیٹی ون پر پہنچ کر ماہی گیروں کے ساتھ احتجاج میں شرکت کی۔ اس موقع پر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول نے اسمان کی طرف تھوکا ہے، ان کو پتہ ہونا چاہیئے کہ منہ پر واپس لگتا ہے، عمران خان کے والد انعام اللہ نیازی امپیریل کالج سے پڑھے لکھے تھے، کاروباری شخصیت تھے سینما کےٹکٹ نہیں بھیجتا تھا، فشرمین کوآپوریٹو میں ڈھائی سو نوکریاں بانٹی گئی ہیں، دوکروڑ ماہانہ بھتا دیا جارہا ہے، نیب ایکشن میں آئے، بلاول کےمارچ سےپہلے ہم لاڑکانہ میں ٹھیکہ دیں گے، ٹھیکیدارآگئے ہیں، مولانا کو ٹھیکہ دیا جارہا ہے، مولانا مذہبی تعلیم حاصل کرنے والوں کو استعمال کریگا، زرداری مولانا کے کندھے اورپیٹھ پر سوارہوکر جائیں گے، ہم نے تحریک کی شروعات کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہیگیرسراپا احتجاج ہیں آج دہرنہ دے رہے ہیں، بڑی بوٹس کو اجازت ئے چھوٹے ماہی گیر مچھلی نہیں مارسکتے ڈوری سے پکڑنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مائینس ون نہیں مائینس 420ہونے والے ہیں، ابراج کو دوہزارمیں نوازا گیا، زرداری نے کے الیکٹرک اورستارہ امتیازدیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.