Ultimate magazine theme for WordPress.

صحافی وحشی بن گیا، اپنے ہی ادارے میں کام کرنے والی 5 خواتین صحافیوں کو جنسی حوس کا نشانہ بنا ڈالا

0 717

کراچی (آن لائن نیوز روم ڈیسک) نیوز چینلز اور اخبارات میں کام کرنے والی خواتین پر جنسی ہراسگی اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارت میں صحافی نے پانچ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ریاست مدہیہ پردیش کے بزرگ صحافی نے اپنے ہی ادارے میں کام کرنے والی پانچ خواتین صحافیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، حال ہی میں صحافی نے اپنی ایسوسی ایٹ صحافی کو اپنی حوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق صحافی کے خلاف پانچ شکایات درج ہوئی ہیں۔ 68 سالہ صحافی پیارے میا پر اپنی ہی ایسوسی ایٹ سویٹی ویشوکارما کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ خاتون صحافی کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کے ساتھ ایک سالگیرہ کی تقریب میں موجود تھی۔ سالگیرہ کی پارٹی رات گئے تک چلتی رہی۔ رات کو ملزم نے اسے اور چار مزید خواتین کو زبردستی جنسی حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ خواتین کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.