Ultimate magazine theme for WordPress.

پی ٹی وی نے کشمیر سے متعلق متنازعہ نقشہ نشر کردیا، 5 اعلی عہدیداروں کو برطرف کرنے کی سفارش

0 110

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) پاکستان ٹیلی ویژن پر کشمیر سے متعلق متنازعہ نقشہ نشر کرنے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ پی آئی او شاہینہ شاہد کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی سنگین غلطی کی تحقیقات کر رہی تھی۔ کمیٹی نے پی ٹی وی کے 5 اعلی عہدیداروں کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ غلطی کے مرتکب قرار پانے والوں میں قطرینہ حسین، کنٹینٹ ہیڈ خاور اظہر، ڈائریکٹر پروگرام چودھری سلیم، ہیڈ آف کرنٹ افیئر محمد اکرم اورپروڈیوسر تیمور شامل ہیں۔ ان تمام افراد کو فوری طور پر برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی ارشد خان کمیٹی کی سفارشات کے درمیان حائل ہو گئے ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی ٹیم کے افراد کو ملازمت سے نکالا جائے۔ خیال رہے اس سے پہلے بھی پی ٹی وی میں اعلی عہدوں پر بھرتیوں سے متعلق قواعد و ضوابطہ میں خلاف ورزیوں کی اطلاعات آتی رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.