Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ کے ڈی پی ایز متحد ہیں، تقسیم کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی: ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن

0 131

کراچی (آن لائن نيوز روم) سندھ کے کالجز کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن (ڈی پی ایز) نے سندھ پروفیسرز و لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا) کے ڈی پی ایز کے مرکزی کنونشن کا بائیکاٹ کرنے پر ڈی پیز کو سلام پیش کرتے ہوئے سپلا کی بالادستی کو مسترد کردیا۔ سینئر ڈائریکٹرز اور فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے ڈی پی ایز متحد ہیں اور ان کو بانٹنے اور تقسیم کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں سپلا کے رہنمائوں نے ڈی پی ایز اور لائبریرین کو غیر تدریسی کیڈر قرار دلوانے کے لئے جامعہ کراچی میں درخواست دی تھی تاہم ڈی پی ایز اور لائبریرین نے اپنے اتحاد اور جدوجہد کے ذریعے ایس پی ایل اے  کے اس گروپ کی سازش کو ناکام بنا دیا جس کی وجہ سے ایس پی ایل اے کے کچھ انتہائی متعصب رہنما ڈی پی ایز اور لائبریرین کے دشمن ہوگئے اور انہوں نے گذشتہ دو سالوں سے مختلف درخواستیں دلوا کر ڈی پی ایز کی ترقی روکوائی۔انہوں نے کہا کہ اب جب محکمہ تعلیم کالجز سندھ نے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کے گریڈ 18 اور گریڈ 19 میں ترقیاں کرنے کے کیسز بھیجے جانے کا لیٹر جاری کیا ہے تو سپلا کا یہ ٹولہ ان سے بدلہ لینے کی غرض سے پروموشنز کی راہ میں حائل ہونے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے سپلا کے تمام گروپس پر زور دیا کہ وہ ڈی پی ایز کے کاموں میں خلل ڈالنے اور تقسیم کرنے کی سازش کا حصہ نہیں بنیں کیونکہ ڈی پی ایز کی نہ صرف اپنی تنظیم  موجود ہے بلکہ انکے رہنما اپنے حقوق کے حصول کے لیئے متحرک ہیں۔ڈی پی ایز رہنماؤں نے سندھ کے تقریبا تمام ڈی پی ایز کی جانب سے سپلا کی جانب سے ماضی میں کی گئیں زیادتیوں کے سلسلے میں مانگی گئی عام معافی کو مسترد کردیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ سپلا کی صفوں سے سازشی اور مفاد پرست ٹولے کے اخراج تک کوئی معافی نامہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ڈی پی کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ صرف 9  ڈی پی ایز کے ذریعہ 250  کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ سپلا کالج ایجوکیشن کی باعزت و معتبر بڑی نمائندہ تنظیم ہے اس لیئے وہ ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کے پروموشنز میں چند عناصر کی وجہ سے ساتھ نہیں دے سکتی تو پروموشنز  کو رکوانے کے عمل سے بھی کنارہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اب جب محکمہ کالج تعلیم سندھ نے سینئر ڈائریکٹر جسمانی تعلیم اور ڈائریکٹر جسمانی تعلیم پروموشنز کے کیسز منگوائے  ہیں ، تو ایس پی ایل اے کے کچھ بالادست رہنما ڈی پی ایز کی دشمنی پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے تمام حامیوں پر زور دیا کہ ڈی پی ایز کی تنظیم میں متحرک قیادت موجود ہے ، لہذا سپلا ان کے پروموشن میں خلل ڈالنے اور تقسیم کرنے کی سازش کا حصہ نہ بنے ۔رہنمائوں نے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور سیکریٹری کالجز سے مطالبہ کیا کہ ڈی پی سی کرکے  ڈی پی ایز  کو فوری ترقی دینے اور 19 گریڈ کی منظور شدہ 19 پوسٹ اور 18 گریڈ کی 112 پوسٹوں کے نوٹیفکیشن کا فوری اجراء کیا جائے اور چونکہ  طویل عرصے کے بعد سینیئر ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن گریڈ 18 کی سنیارٹی لسٹ جاری ہوئی ہے جبکہ گریڈ 17 کی سنیارٹی لسٹ جاری ہوئے دو سال گزر چکے ہیں اس لیئے ان خالی پوسٹوں کی فی الفور ڈی پی سی کرکے 24 سال سے منتظر ان اساتذہ کو فوری ترقی دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.