Ultimate magazine theme for WordPress.

پاڪستان میں لڑکی نے لڑکا بن کراپنی دوست سے شادی کرلی

0 187

ٹیکسلا (آن لائن نيوز روم) ٹیکسلا میں لڑکی نے لڑکا بن کراپنی دوست سے شادی کر لی۔ عاصمہ بی بی نے نیہا نامی لڑکی سے شادی کی۔ عاصمہ بی بی نے شادی کے لیے اپناشناختی کارڈ تبدیل کروا کر نام آکاش رکھ لیا دونوں لڑکیوں نے عدالت میں پیش ہو کر کورٹ میرج کی نیہا علی کے والد نے شادی کے خلاف ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ دائر کر دی والد کی درخواست پر عدالت نے دونوں لڑکیوں کو 15 جولائی کو طلب کر لیا ازدواجی رشتے میں بندھنے والی دونوں لڑکیاں ٹیکسلا کی رہائشی ہیں پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کو بتایا جائے کہ شریعت میں لڑکی کی لڑکی سے شادی ممکن نہیں۔ ایک ہی جنس کے دوافراد کی شادی کی شریعت اجازت نہیں دیتی۔ عدالت نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور دونوں لڑکیوں کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے 15 جولائی کو طلب کر لیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.