Ultimate magazine theme for WordPress.

امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے اور پوتی آرادھیا بچن کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا

0 75

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت  آ گیا ہے۔امیتھابھ بچن نے گزشتہ روز اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ مہلک وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ بعد ازاں ابھیشیک بچن نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے سے ہی وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔ ابھیشیک بچن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ والد اور میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ہم دونوں کو ہلکی علامات ہیں اور اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ تمام متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے ، اہل خانہ اور اسٹاف کا ٹیسٹ بھی کیا جارہا ہے، گزارش ہے گھبرائیں مت اور سکون سے رہیں۔ ابھیشیک بچن کی ٹوئٹ کے بعد اب مہاراشٹرا کے وزیرِ صحت راجیش ٹوپ نے تصدیق کی ہے کہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی آرادھیا کے بھی کووڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ دوسری جانب امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو کہ منفی آیا ہے۔ امیتابھ بچن اور ان کے خاندان کی صحت کے لیے دیگر بالی وڈ اسٹارز سمیت مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.