قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ایم این اے اسلم خان نے پارلیامانی تقدس کی دھجیاں اڑادی، پی پی خواتین ممبران کو بے شرم قرار دیدیا
اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی ایم این اے اسلم خان نے پارلیامانی تقدس کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین ممبران کو بے شرم قرار دیدیا، جس پر اپوزیشن نے سخت احتجاج کیا ڈپٹی اسپیکر نے پی ٹی آئی ایم این اے کو کھڑے ہوکر معافی مانگنے کی ہدایات کی، جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی ایسی بات نہیں کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ خواتین حکومتی پارٹی کی ہو یا اپوزیشن میں ہو، وہ قابل عزت ہیں۔