Ultimate magazine theme for WordPress.

بلاول بھٹو نے فیس ماسک کو سندھی ثقافت کے رنگ میں رنگ دیا

0 435

کراچی (آن لائن نیوز روم) بلاول بھٹو نے فیس ماسک کو سندھی ثقافت کے رنگ میں رنگ دیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اجرک والا فیس ماسک پہن کر توجہ کا مرکز بن گئے۔ نوجوان سیاست ویڈیو پیغام میں آئے تو میڈیا ورکرز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے تھے لیکن ساری توجہ بلاول کے ماسک نے لے لی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے این نائنٹی فائیو ماسک پر اجرک کے کپڑے کا اضافی کور چڑھایا ہوا ہے۔ ماسک کو اجرک کے رنگ میں رنگنے کا مقصد سندھی ثقافت سے اپنی وآبستگی ظاہر کرنا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں، جلسوں اور تقاریب میں سندھی ثقافت کا رنگ ہمیشہ نمایاں رہتا ہے۔ سندھی اجرک اور ٹوپی کو پیپلز پارٹی کی سیاست خاص اہیمت حاصل ہے۔ دیگر پیپلز پارٹی رہنماوں کی طرح اکثر بلاول بھٹو بھی سندھی ثقافت کے رنگ میں رنگے نظر آتے۔ بلاول بھٹو کے خوبصورت ماسک کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.