Ultimate magazine theme for WordPress.

اپوزیشن کچھ نہیں بگاڑ سکتی، مائنس ون ہوا تو پھر مائنس تھری بھی ہوگا:شیخ رشید

0 50

لاہور (آن لائن نیوز روم) وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ نہ ہم آخری چوائس ہیں نہ ہم مائنس ون ہیں لیکن اگر مائنس ون ہوا تو پھر مائنس 3 ہوگا ۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے وزرا سے کہوں گا کہ اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں. انہوں نے کہا کہ اپوزیشن وہ کام نہیں کررہی جو بعض سرکاری وزرا کررہے ہیں، اپوزیشن کچھ نہیں بگاڑ سکتی کیوں کہ یہ طے ہوچکا کہ اپوزیشن نالائق، کرپٹ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم نے ڈلیور کرنا ہے ذمہ داری ہمارے اوپر ہے کہ ہم کس طرح عوام کو ڈیلیور کرسکتے ہیں، اور وزیراعظم عمران خان کو کس طرح ثابت کرسکتے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم اپنے گندے کپڑے ٹی وی پر دھو رہے ہیں اور جو کام اپوزیشن نہیں کرسکتی جو ہم اپنے خلاف کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.