Ultimate magazine theme for WordPress.

عزیر بلوچ کی گرفتاری کی انعامی رقم سابق صدر آصف زرداری اور فریال ٹالپر نے ختم کرائی، جی آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف

0 541

کراچی (آن لائن نیوز روم) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی جی آئی ٹی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔ جی آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ عزیر بلوچ نے 198 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، جبکہ رپورٹ میں عزیر بلوچ سے رابطے میں رہنے والے افراد کے نام بھی شامل ہیں۔ سندھی ٹی وی چینل کے ٹی این نیوز کے مطابق جی آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عزیر بلوچ نے کباڑی مارکیٹ شیرشاہ پر حملہ کرکے 11افراد کو قتل کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عزیر بلوچ نے بیرون ایجنسیز کیلئے جاسوسی کا اعتراف بھی کیا۔ جی اؑئی ٹی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کی انعامی رقم سابق صدر آصف زرداری اور فریال ٹالپر نے ختم کرائی، جبکہ نثار مورائی کے لیاری گینگ وار سے سیدھے رابطے تھے۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ عزیر بلوچ کی دبئی اور دیگر ممالک میں ملکتیں بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ کو ایکسائیز، کے ایم سی، محکمہ تعلیم میں نوکریاں بھی دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ کے ذوالفقار مرزا، قادر پٹیل اور فریال ٹالپر کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.