Ultimate magazine theme for WordPress.

پب جی کی طرح ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرکے نئی نسل کو تباہی سے بچایا جائے:گسٹا رہنما ناہید کریم

0 38

حیدرآباد (آن لائن نیوز روم) گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن (گسٹا) حیدرآباد ڈویزن کی مرکزی رہنما ناہید کریم نے پب جی گیم کی طرح ٹک ٹاک پر بھی پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اپنے بیان میں ناہید کریم نے مزید کہا ہے کہ ٹک ٹاک سے ہماری نسل تباہ ہو رہی ہے، بچے تعلیم کے  بجائے ٹک ٹاک کو اپنا مستقبل سمجھ رہے ہیں، جو کہ ہماری نئی نسل کیلئے انتہائی خطرناک بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کے وہ فوری طور پر ٹک ٹاک پر پابندی لگائے، جس  طرح پب جی گیم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے ان فضول چیزوں سے اپنے کل کے معماروں کو دور نا رکھا تو قوم کو بہت بڑا نقصان ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.