Ultimate magazine theme for WordPress.

شیخوپورہ کے نزدیک مسافر کوسٹر ٹرین کی زد میں آگئی، 19 افراد ہلاک

0 178

لاہور (آن لائن نیوز روم) شیخوپورہ کے قریب مسافر ویگن کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس کراچی کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرک انچارج ریسکیو 1122 کے ڈسٹرک انچارج رانا اعجاز نے حادثے میں 19 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جبکہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے عینی شاہدین نے بتایا کہ سکھ یاتری 2 کوسٹرز میں سوار تھے جس میں سے ایک کوسٹر پھاٹک سے گزر گئی لیکن دوسری کوسٹر کا ٹائر ریلوے لائن میں پھنسنے کی وجہ سے وہ ٹرین کی زد میں آگئی۔ اس حوالے سے ترجمان ریلوے سے بتایا کہ کراچی سے لاہور آنے والی 43اپ شاہ حسین ایکسپریس کا دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر ان مینڈ لیول کراسنگ پر اے سی کوسٹر سے تصادم ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.