Ultimate magazine theme for WordPress.

ف لیگ ایم پی اے ڈاکٹر رفیق بھانبھن کی نشست خطرے میں پڑ گئی، ووٹوں کی نادرا سے تصديق کرانے کا حکم

0 204

کراچی (آن لائن نیوز روم) مسلم لیگ فنکشنل کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رفیق بھانبھن کی نشست خطرے میں پڑ گئی، الیکشن ٹریبونل نے بڑا حکم نامہ جاری کردیا ہے، الیکشن ٹریبونل نے پی ایس 29 خیر پور کے 18 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی نادرا سے تصديق کرانے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ نادرا کاونٹر فائلز انگوٹھوں کے نشانات اور بیلٹ پیپرز کی تصدیق ریجنل الیکشن کمیشن سکھر اور لاآفیسر عبداللہ ہنجرا کی موجودگی میں کرے، الیکشن ٹریبونل نے کارروائی مکمل کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عمر سیال نے پیپلزپارٹی کے امیدوار شیراز شوکت کی درخواست پر حکم نامہ جاری کیا، مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما ڈاکٹر رفیق بھانبھن جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے پیپلزپارٹی رہنما شیراز شوکت سے 9سو سے زائد ووٹوں کے مارجن سے جیت گئے تھے، پیپلزپارٹی رہنما شیراز شوکت نے ڈاکٹر رفیق بھانبھن کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.