Ultimate magazine theme for WordPress.

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والوں کی گاڑی جیو ٹی وی کے ڈرامے میں کیا کر رہی ہے؟

0 632

کراچی (آن لائن نیوز روم) کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ میں استعمال ہونے والی گاڑی حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔ دہشت گرد جس گاڑی پر کراچی اسٹاک ایکسچینج آئے اس بارے سوشل میڈیا پر تصاویر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق BAP 629 نمبر پلیٹ کی حامل گاڑی جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے دیوانگی کے ایک سین میں نظر آئی۔صارفین نے کراچی حملہ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور جیو کے ڈرامہ کے سین میں نظر آنے والی گاڑی کی تصویریں ایک ساتھ شیئر کردیں۔صارفین نے گاڑی کے ڈرامے میں نظر آنے پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی میں استعمال ہونے والی گاڑی ڈرامے کے سین میں کیسے نظر آئی؟ڈرامے کی شوٹنگ ہل پارک میں ہوئی تو گاڑی ہل پارک میں کیسے آئی؟ صارفین کا کہنا ہے کہ گاڑی کا شہر میں آزادانہ گھومنا ایک تشویش کی بات ہے۔ دوسری طرف دہشت گردوں کی گاڑی جیو کے ڈرامے میں نظر آنے کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی ادارے کا اس بارے میں موقف سامنے آیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.