Ultimate magazine theme for WordPress.

پاک فوج میں پہلی بار خاتون میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

0 114

راولپنڈی (آن لائن نیوز روم) پاک فوج میں پہلی بار خاتون میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، نگار جوہر پہلی خاتون افسر ہیں جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے. لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاکستان آرمی کی پہلی سرجن جنرل تعینات کیا گیاہے، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر ملٹری اسپتال راولپنڈی میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں.لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پنج پیر ضلع صوابی سے ہے. ان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔ وہ آئی ایس آئی کے سابق افسر کرنل قادر کی بیٹی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.