Ultimate magazine theme for WordPress.

کراچی کا امن امان خراب کرنے کے لیے ملک دشمن قوتیں پھر سرگرم ہوگئی ہیں:سردار عبدالرحیم

0 108

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے ترجمان سردار عبد الرحیم نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دھشتگرد حملی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھشتگردوں کے ہاتھوں شھید ہونے والے پولیس کی جوان اور سیکورٹی گارڈ کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی  ہے، سردار عبدالر حیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کراچی شھر کا امن امان خراب کرنے کے لیے ملک اور امن دشمن قوتیں ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہیں، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سندھ پولیس  رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان الرٹ ہیں، سردار عبدالر حیم  کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر بروقت کاروائی کرکے اسٹاک ایکسچینج کو بڑی تباھی سے بچایا ہے،  اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے، فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے  پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.