Ultimate magazine theme for WordPress.

ٹڈی دل زندہ یا مردہ پکڑ کر خریدنے کا فیصلہ وفاق کا ہے سندھ کا نہیں:اسماعیل راہو

0 56

کراچی (آن لائن نیوز روم) سندھ حکومت نے ٹڈی دل پکڑ کر فروخت کرنے والی خبروں کی تردید کردی  ہے۔ صوبائی وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ٹڈی دل زندہ یا مردہ خریدنے کاکوئی فیصلہ نہیں کیا، ٹڈی دل زندہ یا مردہ پکڑ کر خریدنے کا فیصلہ وفاق کا ہے سندھ کا نہیں، وفاق کے ایسے فیصلے کسانوں کو تکلیف پہنچی ہے، ایک طرف ٹڈی دل فصل کھارہی ہے دوسری طرف وفاق کسانوں کو ٹڈی دل پکڑنے کا مشورہ دے رہا ہے، وفاق نے تھرپارکر میں سینٹرقائم کرنے کہ متعلق سندھ حکومت کو آگاہ نہیں کیا, اسماعیل راہو  نے مزید کہا کہ تھرپارکر میں سندھ نے نہیں بلکہ وفاق نے ٹڈی دل پکڑکر خریدنے کا سینٹر قائم کیا ہے، ایسے فیصلے نیازی حکومت ہی کر سکتی ہے، وفاق کو چاہیے کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لئے عملی اقداماد کرے، پی ٹی آئی حکومت سندھ میں ایریل اسپرے کے لئے نئے جہاز اور گراؤنڈ آپریشن کے لئے گاڑیاں بھیجے،  اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ ٹائیگر فورس ٹڈی دل کا خاتمہ کرےگی،کہاں گئی ٹائیگر فورس؟۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.