Ultimate magazine theme for WordPress.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ حملہ آوروں کے خلاف درج کر لیا گیا

0 60

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا مقدمہ حملہ آوروں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سی ٹی ڈی پولیس نے ایس ایچ او میٹھادر رضوان پٹیل کی مدعیت میں درج کیا، مقدمے میں 3/4/5  ایکسپلیوزیو ایکٹ ۔انسداد،دہشت گردی۔ قتل ۔اقدام قتل۔ سندھ آرمز ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور دہشت گردوں سے مقابلے میں چار دہشت گرد مارے گئیے، حملے میں کورٹ پولیس کا سب انسپکٹر محمد شاہد کی لاش میں گیٹ کے پاس پڑی تھی، قریب ہی چیک پوسٹ کے پاس دو سیکوریٹی گارڈز کی لاشیں پڑی تھیں، کچھ فاصلے پر آر آر ایف کے دو جوان امتیاز علی اور شہزاد،زخمی پڑے تھے، اسٹاک ایکسچینج کے داخلی دروازے کے ساتھ ایک دہشت گرد کی لاش اور دوسرے کی درخت کے قریب پڑی تھی، جائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں دستی بم۔ لانچر  ۔ رائفل گرنیڈ۔گولیاں ۔ میگزین ۔ کھانے پینے کا سامان ۔ ایس ایم جیز ۔ کٹ بیگ  پانی کی بوتلیں دیگر گولہ بارود ملا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.