Ultimate magazine theme for WordPress.

ہالہ – شہدادپور روڑ پر گودام میں آتشزدگی، 50 لاکھ مالیت کی قیمتی لکڑی جل گئی

0 67

ہالا (رپورٹ:عامر انڑ) ہالہ میں شہدادپور روڑ پر واقع لکڑی کے گودام میں آتشزدگی کاشی اور جنڈی کی قیمتی لکڑیاں جل کر راکھ فائربرگیڈ عملہ اور علائقہ مکین آگ بجھانے میں مصروف آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی 50 لاکھ مالیت کی قیمتی لکڑی جل گئی۔  ہالہ میں شہدادپور روڑ پر واقع لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی آگ لگنے سے گودام میں پڑی قیمتی لکڑیاں جل کرراکھ ہو گئیں فوری اطلاع پر ہالہ اور نیو سعیدآباد کا فائربرگیڈعملہ موقع پر پہنچ گیا جو آگ پر قابو پونے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ علائقہ مکین بھی آگ بجھانے کی کوششیں کررہے ہیں مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اس موقع پر گودام مالک دیوان بھاگو مل کا کہناتھا کہ گودام میں پڑی 50لاکھ مالیت کی قیمتی لکڑیاں مکمل جل چکی ہیں گودام میں آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی ہے لکڑیاں کاشی کے جھولے۔چارپائیاں اور دیگر سامان بنانے کے کام آتی تھیں اچانگ آگ بھڑکنے سے علائقہ مکینوں میں خوف وحراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں سے باہر نکل گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.