Ultimate magazine theme for WordPress.

واہی پاندھی میں آن لائن نیوز روم کے رپورٹر عبداللہ لاشاری دو دوستوں سمیت نہر میں ڈوب گئے، لاشیں نکال لی گئی

0 176

واہی پاندھی (آن لائن نیوز روم) واہی پاندھی کے قریب کھیرتھر کے علاقے نئی نلی میں آن لائن نیوز روم کے رپورٹر عبداللہ لاشاری، زاہد جمالی اور سجاد جمالی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نوجوانوں کے ورثاؑ، پولیس اور مقامی لوگ نہر کے پاس پہنچ کر تینوں نوجوانوں کی لاشوں کو باہر نکالا۔ اس سلسلے میں نوجوانوں کے ورثاؑ کا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوان گزشتہ روز گھومنے کیلئے گھر سے نکلے تھے، شام تک واپس نہیں پہنچے تو ہم نے ان کی تلاش شروع کردیں، لیکن ساری رات تلاش کرنے کے باوجود ان کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج صبح اطلاع ملی کے نئی نلی پر موٹرسائیکل اور کپڑے ملے ہیں، جب ہم لوگ وہاں پہنچے تو نہر سے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نکالی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.