Ultimate magazine theme for WordPress.

وفاق نے کراچی کو 12 سو ارب دیئے ہیں، پی پی والے کون ہوتے ہیں سندھ میں رہاشی سرٹیفکٹ دینے والے:حلیم عادل شیخ

0 109

کراچی (آن لائن نیوز روم) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو پیپلزپارٹی نے کچرا کنڈی بنادیا ہے، کراچی کو ووٹ نہ دینے کی سزا دی جاتی ہے، لاڑکانہ تک کو پیپلز ہارٹی نے نہیں بخشا، وزیر اعلی سندھ کہتے ہیں کہ کے فور وزیر اعظم نے بند کرادیا، کے فور میں جو اربوں کی کرپشن کی گئی، کے فور سندھ حکومت نے رکوایا، پچھتر ارب میں کے فور تیار ہوسکتا ہے، کراچی کو کربلا بنادیا گیا، چار ماہ سے سندھ حکومت نے کے فور کی کیبنٹ سے منظوری نہیں، چلو بھر میں ان لوگوں کو ڈوب مرجانا چائئے جو کے فور کی رپورٹ کیبنٹ میں نہیں لیکر جاتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے تین اسپتال ابتدا سے وفاق کے انڈر میں تھے، سندھ کے عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، سندھ کا بجٹ حکمرانوں کی عیاشی کا بجٹ ہے، کراچی کے لئیے کچھ نہیں رکھا گیا،  کراچی کے ساتھ دشمنی کا مظاہرہ کیا گیا، بجٹ میں سی ایم ہاؤس کے خرچے بڑھا دئیے، بجٹ میں عیاشی کے لئئے گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر کا بجٹ رکھا گیا۔ حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے کون ہوتے ہیں سندھ کے باسیوں کو رہاشی کا سرٹیفکٹ تقسیم کرنے والے، سندھ اسمبلی میں سندھ کو لوٹنے والے کو تباہ برباد کرنے کی دعا کرائی تو پیپلز ہارٹی والے بھاگ گئیے، موہنجو دڑو میں پچیس کروڑ کا ٹیکہ لگایا گیا، سندھ کی ثقافت اجرک کی موئنجو دڑو میں بے حرمتی کی گئی، لاڑکانہ میں ایڈز پھیلا یا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاق نے کراچی کو بارہ سو سے زائد ارب کا بجٹ دیا ئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.