Ultimate magazine theme for WordPress.

حیدرآباد، گھوٹکی، خیرپور، جامشورو، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور لاڑکاںہ میں کورونا نے تباہی مچادی، آج 26 مریض جاں بحق

0 203

کراچی (آن لائن نیوز روم) سندھ میں کورونا نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے،  گزشتہ 24 گھنٹوں  میں 2179 نئے کورونا کیسز ظاہر ہوئے، جبکہ  کورونا وائرس کے آج مزید 26  مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق کورونا کے باعث ابتک 1269 اموات ہوچکی ہیں، آج 655 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،  آج مزید 1079 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں 1406 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،  ضلع شرقی 555، ضلع جنوبی 358اور کورنگی میں 171نئے کیسز ظاہر ہوئے، ضلع وسطی 138،  ضلع غربی 109اور ملیر75  مزید کیسز رپورٹ ہوئے، سید مراد علی شاہ کے مطابق سکھر 86، حیدرآباد 54، گھوٹکی 40 اور خیرپور میں 38 نئے کیسز سامنے آئے، جامشورو 26، میرپورخاص 22، ٹھٹھہ 19 اور لاڑکانہ میں17 مزید کیسز ظاہر ہوئے،  سانگھڑ 14، شکارپور، نوشہروفیروز اور مٹیاری 12-12، شہیدبینظیرآباد 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،  عمرکوٹ 8، دادو 7، ٹنڈوالہ یار 3، بدین اور قمبر 2-2، جیکب آباد میں ایک کیسز سامنے آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.