Ultimate magazine theme for WordPress.

انعام فاونڈیشن کا ایک اور کارنامہ، کورونا مریضوں کیلئے کراچی اور حیدرآباد میں پلازمہ بینک قائم کرنے کا اعلان

0 192

حیدرآباد (آن لائن نیوز روم) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے، کورونا کے متعلق حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے سندھ حکومت کے فوکل پرسن اور انعام فاوؑنڈیشن کے سربراہ شرجیل انعام میمن نے کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے حیدرآباد اور کراچی میں پلازمہ بینک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ انعام فاوؑنڈیشن کراچی اور حیدرآباد میں پلازمہ بینک قائم کرنے جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یے بینک کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں سے پلازمہ اکٹھا کریگی، جس کے بعد کورونا میں مبتلا مریضوں کو مفت میں یے پلازمہ فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے پلازمہ اکٹھا کرنے والی کوئی بھی بینک نہیں ہے، انعام فاوؑنڈیشن کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں قائم کی جانے والی یے بینکس پاکستان میں پہلی پلازمہ بینکس ہونگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.