Ultimate magazine theme for WordPress.

حکومت عوام سے ایک لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس وصول کر رہی ہے، سن کر آپ کے ہوش اُڑ جائینگے

0 160

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) حکومت عوام سے ایک لیٹر پیٹرول پر 47 روپے ٹیکس وصول کررہی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایک لیٹر  پیٹرول پر 30 روپے پیٹرولیم لیوی اور 14 روپے 55 پیسے جی ایس ٹی وصول کیا جارہا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ  ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 44 پیسے کسٹم  ڈیوٹی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ایک لیٹر ڈیزل پر 51 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے، ڈیزل پر   30 روپے پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے جب  کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 74 پیسے جی ایس ٹی اور 6 روپے 20 پیسے کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی جس کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.