Ultimate magazine theme for WordPress.

جی ڈی اے کا وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان، سندھڑی آم کی طرح سندھ کے لوگ بھی میٹھے ہیں:اسد عمر

0 139

کراچی (آن لائن نیوز روم) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ہر ہفتے کابینہ کی میٹنگ ہوتی ہے، بحث و مباحثہ بھی ہوتا ہے،اس سے قبل ماضی میں عدالت کو کہنا پڑا کہ کابینہ کا اجلاس بلایا جائے۔ کنگری ہاوؑس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کے لئے وفاق نے اپنا حصہ بجٹ میں رکھا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ملک کے ساتھ کھڑے رہے، سندھڑی آم کے ساتھ  سندھ کے لوگ بھی میٹھے ہیں، ملک کے مسائل کے حوالے سے بات ہوئی، وفاق پاکستان کے ایک حصے سے نہی سب کی نمائندگی کرتے ہیں عمران خان، کے فور کے منصوبے کی رپورٹ سندھ حکومت کے پاس ہے، جب وفاق کے پہنچے گی تو حکمت عملی ہوگی ، ترقیاتی بجٹ میں اسکآ حصہ بھی رکھا ہے۔ ملک کی بہتری کے لئیے کان کرنے والے ہر دباو کے باوجود کھڑے ہیں۔ پیر صدر الدین شاہ راشدی (یونس سائیں) نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم ہونے کے باوجود سندھ میں کام نہیں ہورہے، بجٹ کے بعد ہم پوچھیں گے کہ سندھ میں پیسہ کہاں خرچ ہوا ؟، وفاقی حکومت کے حوالے سے کوئی خدشات نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پانچ برس مکمل کرے، ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت ایک کروڑ ملازمتیں دے، ہم چاہتے ہیں حکومت 50 لاکھ گھر بنا کر دے ، ابھی حکومت کے تین سال باقی ہیں، حکومت ملک کو پٹڑی پر لے آئے ہم عمران خان کی بے ساکھی بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں اور لوڈ شیڈنگ پر تبادلہ خیال ہوا ، مہمانوں کی آم سے تواضع کی گئی، میاں محمد سومرو اور اسد عمر منھجے ہوئے سیاستدان ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ جب بھی ہم کنگری ہائوس آتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ اتحادیوں کو منانے کی کوشش تیز ہوگئیں، پیر صاحب پگارا ہمارے بڑے ہیں ان سے مشورہ کرنے آتے ہی، پیر صاحب پگارا ڈانٹ بھی دیں تو کوئی بات نہیں ہے، سندھ میں سیاسی تبدیلی نہیں بلکہ فلاحی تبدیلی پر کام ہورہا ہے۔ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اسد عمر اور میاں محمد سومرو کنگری ہاوؑس کراچی پہنچ کر جی ڈی اے کے سرپرست اعلیٰ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پاگارا سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.