Ultimate magazine theme for WordPress.

وفاقی حکومت کے وفد کی کنگری ہاوؑس آمد، پیر پاگارا سے ملاقات کی اندرونی کہانی

0 323

کراچی (رپورٹ:سید موسیٰ رضا) گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اسد عمر اور میاں محمد سومرو کنگری ہاوؑس کراچی پہنچ کر جی ڈی اے کے سرپرست اعلیٰ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پاگارا سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیر پاگارا نے وفاقی حکومت کے وفد کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا اور سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق بات چیت کی۔ پیر پاگارا نے حکومت وفد سامنے این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کے جائز حق، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے اقدامات اور سندھ صوبے میں اپوزیشن کے رہنماوؑں کے علاقوں میں ترقیاتی منصوبو کے متعلق تفصیل سے بات چیت کی۔ پیر پاگارا نے ملاقات کے دوران کہا کہ سندھ کے حقوق پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، سندھ کے لوگ صوبائی حکومت سے مایوس ہوگئے ہیں، اب یہاں کی عوام وفاق کی طرف دیکھ رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.