Ultimate magazine theme for WordPress.

بلاول بھٹو اور اختر مینگل ایک ہوگئے، بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائیم دینے کا فیصلہ

0 110

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون کیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو اور سردار اختر مینگل کے درمیان بجٹ کے معاملے میں مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دوران گفتگو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان 18ویں آئینی ترمیم پر حملوں کا معاملہ بھی زیربحث آیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل نے این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بھی گفتگو کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کا ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا اور اگلے ہفتے اے پی سی بلانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.