Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ میں فوتی اور معذور کوٹہ پر فوراً بھرتیوں کا حکم، بلدیات، صحت، روینیو، خوراک، تعلیم و دیگر محکموں کی فہرست تیار

0 283

کراچی (رپورٹ:سید موسیٰ رضا) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت فوتی کوٹہ پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو سمیت متعلقہ سیکریٹریز نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں مختلف محکموں میں 184 ملازمتوں کی منظوری دے دی گئی، محکمہ بلدیات کے 38، صحت کے 6، روینیو کے 5 اور آبپاشی میں 28، خوراک میں 4 ملازمتوں کی منظوری دی گئی، اسکول ایجوکیشن میں 78، ورکس اینڈ سروسز میں 4، زراعت میں 10 اور  پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 4 ملازمتوں کی منظوری دی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ فوتی کوٹہ عملدرآمد میں 2019 سے اب تک 3637 ملازمتوں کی منظوری ہوئی ہے، کمیٹی نے جن ملازمتوں کی منظوری دی ہے ان کی تنخواہیں جاری کی جائیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنر ڈی آر سی بلا کر فوتی کوٹہ عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ جن کی تنخواہیں جاری نہیں ہوئے یا ڈی آر سی میں تاخیر ہے تفصیلات فراہم کی جائے، تمام سیکریٹری فوتی کوٹہ اور معزور افراد کے کوٹہ پر بھرتیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.