Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کا انتقال ہوگیا

0 208

کراچی (آن لائن نیوز روم) جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کا انتقال ہوگیا ہے، سید منور حسن کئی دنوں سے علیل تھے اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ منور حسن کو جماعت اسلامی کے چوتھے امیر بننے کا اعزاز بھی حاصل رہا وہ اگست 1944 کو بھارت کےشہر دیلی میں پیدا ہوئے اور آزادی کے بعد پاکستان آگئے۔ کراچی کو مستقل ٹھکانہ بنایا ، 1963 ء میں جامعہ کراچی سے سوشیالوجی میں ایم اے کیا اور پھر اسلامیات میں ماسٹر کیا۔ زمانہ طالب علمی سے منور حسن جوشیلی تقاریر کیا کرتے تھے اور وہ کالج میگزین کے ایڈیٹر بھی رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.