Ultimate magazine theme for WordPress.
GFS builders

سندھ اسمبلی اجلاس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اسپیکر آغا سراج درانی برہم، تمام ارکان کو وارننگ جاری کردیں

0 178

کراچی (رپورٹ:سید موسیٰ رضا) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جھگڑے، ہنگامے اور ایس اوپیز کی مسلسل خلاف ورزی کا اسپیکر آغا سراج درانی نے نوٹس لے لیا ہے۔  اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی اجلاس مکمل ورچوئل سیشن کا عندیہ دیتے ہوئے  تمام ارکان کو وارننگ جاری کردی ہے۔ اسپیکر کی ہدایات پر  سیکریٹری سندھ اسمبلی عمر فاروق نے تمام ارکان کو ہنگامی مراسلہ بیجھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ  ارکان سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران ایس اوپیز کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ  سندھ اسمبلی میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کے سبب ارکان کی صحت کو سنگین خطرات ہیں، ارکان سندھ اسمبلی ماسک اور سماجی فاصلوں کا خیال نہیں رکھ رہے، ارکان سندھ اسمبلی کورونا وائرس ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں۔ خط میں اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ   اگر اراکین نے ایس اوپیز پر عمل نہ کیا تواختیارات کا استعما ل کرینگے، اگر ایس اوپیز پر عمل نہ ہوا تو اسپیکر سندھ اسمبلی سیشن مکمل طور پر ورچوئل کردینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.