Ultimate magazine theme for WordPress.

دروہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑی کورونا میں مبتلا ہوگئے

0 112

لاہور (آن لائن نیوز روم) دروہ انگلینڈ سے قبل مزید 7 قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں شامل ایک رکن کا بھی کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مجموعی طور پر سکواڈ میں شامل 35 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کووڈ 19 ٹیسٹ پیر کے روز لیے گئے ۔ان کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے تھے۔ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان میں اوپنر فخر زمان، فخر زمان، فاسٹ باؤلر عمران خان سینئر، آل راؤنڈر، کاشف بھٹی، آل راؤنڈر محمد حفیظ، فاسٹ باؤلر محمد حسنین، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض شامل ہیں۔ جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں ٹیم کے مساجد ملنگ علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.