Ultimate magazine theme for WordPress.

وزیراعظم حمایت کھو بیٹھے ہیں، عدم اعتمادتحریک پیش ہونے سے قبل استعیفا دیں:نثار کھوڑو

0 88

لاڑکانہ (آن لائن نیوز روم) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ایس او پیز کے ساتھ پیپلزیوتھ کے رھنماؤں و ورکرز کے ھمراہ اپنی رھائشگاہ پر شھید بینظیر بھٹو کی 67ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہ اکہ وزیراعظم عمران خان عوام کے ساتھ ساتھ اپنے اتحادیوں کا اعتماد اور حمایت کھو بیٹھے ہیں، وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی بے ساکھیوں پر کھڑی اکثریت اب اقلیت میں تبدیل ہوتے نظر آرہی ہے، وزیراعظم اپنے خلاف عدم اعتماد(ووٹ آف نو کانفیڈنس) پیش ہونے سے قبل استعیفا دیں۔ انہوں نے کہ اکہ ملک کو بحرانی صورتحال سے نکالنے کے لئے قبل از وقت نئے انتخابات کروائیں جائیں، اختر مینگل کیجانب سے علیحدگی کا اعلان ، پنجاب میں پی ٹی آئی کے متعدد اراکین کا ناراض ہونا اور ایم کیو ایم کے فروغ نسیم کیجانب سے ملک میں صدارتی نظام یا مارشل لا کے نفاذ کی باتیں کرنا وزیراعظم عمران خان پر ان کے اتحادیوں کا کھلا عدم اعتماد ہے، وزیراعظم عمران خان کے اتحادی وفاقی حکومت کی ڈوبتی کشتی میں اب مزید سوار رہنا نہیں چاہینگے۔ نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ  وزیراعظم مشرفی ڈکٹیٹرانہ سوچ کے حامی ہیں اس لئے آئین،18 ویں ترمیم، این ایف سی اور سندھ کے حقوق پر حملہ آور ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ملک پارلیمانی نظام کے تحت ہی چل سکتا ہے کسی اور نظام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکومتی بدنیتی ظاھر کردی ہے۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ صوبہ اپنے آئینی حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا، آئین کے آرٹیکل 161کے تحت قدرتی وسائل آئل ،گئس اور کوئلا جس صوبے سے نکلتا ہے اس پر پہلا حق اس صوبے کا ہونا چاہئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.