Ultimate magazine theme for WordPress.

ڈرامے ‘عہد وفا’ پر پابندی کے لیے دائر درخواست مسترد

0 117

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ڈرامے ‘عہد وفا’ پر پابندی کے لیے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ہیں۔ جسٹس شاہد وحید نے ڈرامے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار محمد ذیشان نے عدالت کو بتایا کہ وہ مالا کنڈ کے رہائشی ہیں اور لاہور میں قانون کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں سیاستدان، میڈیا، بیوروکریسی اور فوج کے کردار دکھائے گئے جبکہ سیاستدانوں اور میڈیا کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔ سماعت کے دوران جج نے محمد ذیشان سے اس ڈرامے کے خلاف درخواست دائر کرنے کی وجہ پوچھی جس پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انہیں ‘عہد وفا’ ڈراما دیکھ کر دکھ ہوا۔ اس پر جسٹس شاہد وحید نے سوال کیا کہ کیا انہوں نے عدالت میں درخواست دائر کرنے سے قبل پیمرا سے رجوع کیا تھا؟ اس پر محمد ذیشان نے بتایا کہ انہیں پیمرا سے کوئی امید نہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ جس کے بعد جسٹس شاہد وحید نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.