Ultimate magazine theme for WordPress.

سندھ میں آج کورونا نے 48 افراد کی جان لے لی، 2286 نئے کیسز کی تصدیق، حیدرآباد، خیرپور اور گھوٹکی میں اسپیڈ تیز

0 174

کراچی (آن لائن نیوز روم) سندھ میں کورونا نے آج مزید 48 افراد کی جان لے لی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ٓج کورونا کےمزید 48 مریض انتقال کرگئے،  48 مریضوں کے انتقال ہونا ابتک کا سب سے زیادہ عددہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آج بہت ہی تکلیف محسوس کر رہا ہوں؛ اللہ پاک ان کے ورثا کو صبر دے، ابتک کورونا کے باعث 964 مریض انتقال کرچکے ہیں، آج کورونا کے 2286 مریض سامنے آئے ہیں،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11044 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2286 کیسز رپوٹ ہوئے، ابتک 340487 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، 340487 ٹیسٹوں کے نتیجے میں 62269 مریض سامنے آئے،و زیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ اس وقت 30271 مریض زیرعلاج ہیں،  گھروں میں 28705 مریض  اور  64 آئسولیشن سینٹرز میں زیرعلاج ہیں،   اس وقت 1502 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، آج 664 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 97 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے،  صوبہ بھر کے 2286 کیسز میں سے 1395 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 462، ضلع جنوبی 335 اور ضلع وسطی میں 197 نئے کیسز سامنے آئے،  ضلع غربی 177، کورنگی 116 اور ملیر میں 108 مزید کیسز ظاہر ہوئے،  حیدرآباد 106، خیرپور 72، گھوٹکی 64 اورنوابشاہ میں 59نئے کیسز رپورٹ ہوئے،  لاڑکانہ 43، کشمور 28، جامشورو 26 او دادو میں 22 نئے کیسز سامنے آئے،  سانگھڑ 20، جیکب آباد 14، ٹھٹھہ 8 اور ٹنڈہ الہیار میں 7 مزید کیسز ظاہر ہوئے،  قمبر 6، شکارپور 5، سجاول او عمرکوٹ 2-2، بدین، مٹیاری او تھرپارکر میں 1-1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کی کہ احتیاط کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.