Ultimate magazine theme for WordPress.

ڈاؤ یونیورسٹی گرلز ہاسٹل وڈیو واقعہ : وائس چانسلر نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

0 108

کراچی  (آن لائن نیوز روم) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے  گرلزہاسٹل ویڈیو معاملے کی تحقیقات  کےلیے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے جس  نے کام کا آغاز کردیا ہے اور چوبیس گھنٹے میں رپورٹ پیش کرےگی ۔  پرووائس چانسلر پروفیسر کرتار ڈاوانی کی سربراہی  میں قائم کمیٹی نے   ہاسٹل کی سیکیورٹی  کی جانب سے معاملے سے غلط انداز میں نمٹنے کا نوٹس لیا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اس ضمن میں جس کی بھی غلطی  ثابت ہوئی اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی  تاہم وڈیو بنانے والی  لڑکیا ں ڈاؤ یونیورسٹی   کی سابق طالبات ہیں ۔ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان نے ایک اعلامیے میں بتایا ہے کہ  ہائر ایجوکیشن کمیشن  کی جانب سے کووڈ نائنٹین کے حفاظتی اقدامات اور ایس اوپیز کی تعمیل میں  تمام ہاسٹل خالی کرائے جانے کی ہدایات کے بعدتمام مقامی طالبات کو ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان نے واضح کیا کہ یونیورسٹی میں تمام قواعد کے مطابق ایمپلائز  سندھ کے ڈومیسائل پر بھرتی کیے گئے ہیں    یونیورسٹی ملازمین کی بھرتیوں میں قواعد کو نظرانداز کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں انہوں نے کہاکہ گرلز ہاسٹل وڈیوواقعے کی انکوائری مکمل ہوتے ہی  میڈیا  کو آگاہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.