Ultimate magazine theme for WordPress.

گھوٹکی میونسپل کمیٹی پر چھاپہ، ملازمین خوف میں فرار ہوگئے، رکارڈ ضبط کرلیا گیا

0 86

گھوٹکی (رپورٹ:مقبول بوزدار) اینٹی کرپشن کی ٹیکنیکل کمیٹی نے میونسپل کمیٹی گھوٹکی کے دفتر پر چھاپہ مارا، ٹیکنیکل ٹیم نے سرکل آفیسر ایاز میمن کی سربراہی میں کاروائی کی، میونسپل کی جانب سے 2016 سے 2019 تک کرائے گئے ترقیاتی کاموں کو چیک کیا گیا،اینٹی کرپشن کمیٹی نے میونسپل کی 53 اسکیموں کا رکارڈ تحویل میں لے لیا۔ سرکل آفیسر کا کہنا تھا کہ  سابق میونسپل چیئرمین نے ترقیاتی اسکیموں کی مد میں کرپشن کی ہے، رکارڈ سے کئی ایسی اسکیمیں ملی ہیں جو سرے سے موجود ہی نہیں، میونسپل دفتر پر چھاپہ پڑتے ہی کئی ملازمین خوف میں فرار ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.