Ultimate magazine theme for WordPress.

آپ نے زبردستی کرونا وائرس جو پھیلایا ہے، میں کس ہاتھ اپنا لہو تلاش کروں، عوام الیکشن میں ان کو بتائیں گے:بلاول بھٹو

0 142

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسیمبلی میں بجیٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ہر 15 منٹ بعد کرونا سے ہلاکت ہو رہی ہے، کون ہے جو پہلے لاک ڈاؤن کے خلاف اور پھر حق میں تھا، کون ہے جو لاک ڈاؤن کے حوالے سے ابھی بھی کنفیوزن کاشکار ہے،آپ نے زبردستی کرونا وائرس جو پھیلایا ہے، آپ کے بجٹ میں کیا تیاری ہے کہ کورونا کے حوالے سے ، اب تک ہم نے بجٹ میں اس وباء کے لیے کیا رکھا ہے، جب آپ جانتے ہیں کہ یہ پھیلے گا تو پھر آپ نے کیا کر رکھا ہے، کیا آپ نے ڈاکٹروں ، نرسنگ اسٹاف کے لیے رسک الاؤنسز دیا۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہمیں لائف ٹائم چیلنجز کا سامنا ہے، کورونا وائرس کی وبا ملکوں کو توڑ سکتی ہے، ہر پاکستانی کی صحت، زندگی اور معاشی صورتحال اس وبا کی وجہ سے خطرے میں ہے، آئندہ مالی سال کا بجٹ پاکستان کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، موجودہ دیکھ پتہ چلتا ہے کہ اس حکومت کی کوئی سمت ہے اور ناں ہی کوئی ویژن ہے، کون کہتا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس خود بخود ہی ختم ہو جائے گا، کس نے کہا تھا کہ کورونا وائرس ایک فلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کس ہاتھ اپنا لہو تلاش کروں، پاکستان کے عوام  الیکشن میں ان کو بتائیں گے، پی ٹی آئی حکومت ہر اس فیصلے اور مشورے کی مخالفت کی جو کورونا وائرس کی وبا کو روکنے میں مددگار تھی۔ بلاول نے کہا کہ کس نے کہا تھا یہ وباء گرمیوں میں ختم ہو جائے گا، کس نے کہا تھا کہ پہلے لاک ڈاون لگاؤ اور کہا لاک ڈاون نہیں لگا رہے، اب تک کم ازکم 2019 پاکستانی انتقال کر چکے ہیں، پاکستان میں ڈاکٹر نرسنگ اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے 2 ہزار سے زائد لوگ اس کا شکار ہو گئے ، کس نے کہا تھا کہ پاکستان میں یہ تو نزلہ زکام ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.