Ultimate magazine theme for WordPress.

حیدرآباد پولیس افسران میں اختیارات کی جنگ تیز ہوگئ، سی آئی اے انچارج پر 4 کروڑ سے زائد کرپشن کا الزام

0 223

حیدرآباد (آن لائن نیوز روم) حیدرآباد میں ایک بار پہر پولیس افسران کے درمیان اختیارات کی جنگ عروج پر پہنچ گئی سی آئی اے انچارج منیر عباسی پر ساڑھے چار کروڑ مالیت کے ڈرائی فروٹس اور پان کے لئے استعمال ہونیوالی چھالیہ ہڑپ کرنیکا الزام ایڈیشنل آئی جی نے تاجر کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دے دیا دو ایس ایس پیز پر مشمتل تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی سندھ پولیس میں ایمانداری کے باعث شہرت رکھنے والا انسپکٹر سراج لاشاری کمیٹی کا معاون مقرر ذرائع کے مطابق شہری کی شکایت پر انسپکٹر منیر عباسی کو ایڈیشنل آئی جی آفس طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوا جس کے بعد امجد شیخ کو تفتیشی افسر مقرر کیا جس پر شہری نے اعتراض کیا اور اب دو ایس ایس پیز پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی یے جسے پانچ روز میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا گیا لیکن کمیٹی کا ایک ممبر ایس ایس پی سانگھڑ کرونا کا شکار ہونے کے باعث آئسولیٹ ہے ایڈیشنل آئی جی کیجانب سے جلد بازی میں نوٹفکیشن جاری کیا گیا یا وہ اپنی رینج کے ڈی پی او کی صحت اور ڈیوٹی پر موجودگی سے لاعلم ہیں معاملہ بظاہر اختیارات کی جنگ لگ رہا تاہم منیر عباسی کی  تعیناتی کے بعد شہریوں کی سی آئی اے کے متعلق شکایات بڑھ چکی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.