Ultimate magazine theme for WordPress.

عدالت کا امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

0 77

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) عدالت نے  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی ایڈووکیٹ کی جانب سے مقدمہ اندراج کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ایف آئی اے کو امریکی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے سنتھیا کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا اور ایف آئی اے نے بھی سنتھیا کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.