Ultimate magazine theme for WordPress.

طویل عرصہ آئی جی جیل خانہ جات رہنے والے نصرت منگن ریٹائرڈ ہو گئے

0 194

کراچی (آن لائن نیوز روم) طویل عرصہ آئی جی جیل خانہ جات رہنے والے نصرت منگن ریٹائرڈ ہو گئے ہیں، نصرت منگن 14 فروری 2013 سے جولائی 2018 تک آئی جی جیل ہے، جون 2019 سے لے کر جون 2020 تک آئی جی جیل خانہ جات پر ہے، گزشتہ روز کراچی سنٹرل جیل میں الوداعی  تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں ہوم سیکرٹری عثمان چاچڑ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن شریک ہوئے، تقریب میں مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی بھی شریک تھے، سندھ پولیس اور جیل پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ نئے آئی جی جیل خانہ جات کا تقرر جلد ہونے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر کاضی نذیر کو آئی جی جیل تعینات کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.