Ultimate magazine theme for WordPress.

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج چوتھے روز میں داخل، آج سے تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ رہیگا

0 79

کراچی (آن لائن نیوز روم) گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے، آج  سے تمام سرکاری  اسپتالوں میں  او پی ڈیز کا مکمل بائیکاٹ کیا جارہا ہے، چئیر مین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر محبوب کا کہنا ہے کہ آج کسی سرکاری اسپتال میں او پی ڈی نہیں کرینگے، آج سے سرکاری اسپتالوں کی صرف ایمرجنسی میں ڈیوٹی دیں گے، آج سے او پی ڈیز کی مکمل بائیکاٹ  تین دن جاری رہے گا، مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج جاری رہے گا،حکومت سندھ ڈاکٹرزکو آگے کر کے خود سیاست کر رہی ہیں،ہیلتھ رسک الاؤنس اور دیگر تمام مطالبات جب تک منظور نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.