Ultimate magazine theme for WordPress.

حیدرآباد میں نجی اسکولز نے حکومتی پالیسی کی دھجیاں اڑادی، فیس میں اضافہ کردیا،اینیوئل اور ٹیوشن فیس کی وصولی

0 174

حیدرآباد (آن لائن نیوز روم) حیدرآباد میں نجی اسکولز نے محکمہ تعلیم سندھ کی ایجوکیشن پالیسی کی دھجیاں اڑادی، کورونا کے باعث کے ایمرجنسی ہونے کے باوجود نا صرف فیس بڑھادی بلکہ اینیوئل اور منتھلی فیس کے نام سے والدین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔ حیدرآباد میں قائم نجی اسکولز مالکان نے محکمہ تعلیم سندھ کی پالیسی کو دیوار کے ساتھ لگاکر اپنی پالیسیاں بنالی ہے۔ آن لائن نیوز روم کی جانب سے اکھٹا کی گئی معلومات کے مطابق حیدرآباد میں مختلف نجی اسکولز نے کورونا کے باعث ایمرجنسی ہونے کے باوجود اپنی منتھلی فیس میں پانچ فیصد اضافہ کردیا ہے، جبکہ والدین سے سالیانہ فیس اور ٹیوشن فیس کے نام سے بھی پیسے وصول کیئے جارہے ہیں، والدین کے انکار پر ان کو یے کہا جاتا ہے کہ ہم سندھ حکومت کو نہیں جانتے، یے ہماری پالیسی ہے، اگر اپنے بچوں کو پڑھانا ہے تو یے پیسے دینے پڑینگے۔ دوسری جانب حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے والدین نے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد میں نجی اسکولز کی زیادتیوں کا نوٹیس لیں اور والدین کو لوٹنے والا سلسلہ بند کرایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.