Ultimate magazine theme for WordPress.

مشعل پبلک اسکول ڈہرکی جعلی داخلائوں کا گڑھ بن گیا، سیکریٹری اسکولز کو ارسال کی گئی رپورٹ میں اہم انکشافات

0 60

کراچی (آن لائن نیوز روم) ڈی جی نجی اسکولز نے سیکریٹری اسکولز کو گھوٹکی ڈسٹرکٹ کے تحصیل ڈہرکی میں قائم مشعل پبلک اسکول کے متعلق رپورٹ ارسال کردی ہے، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشعل پبلک اسکول سیکنڈری اسکول کے طور پر رجسٹرڈ ہے، لیکن اسکول میں کلاسز بی ایڈ ایم ڈی اور ایل ایل بی کی چلائی جاتی ہے، اس کے علاوہ ایجوکیشن آفیسر سید مجاہد شاہ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے شاگردوں کو داخلہ دی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مشعل پبلک اسکول ڈہرکی میں رحیم یار خان، علی پوراور صادق آباد سے تعلق رکھنے والے شاگردوں کو غیرقانونی داخلہ دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈائکریٹر سکھر نے انٹرمیڈیئٹ سیکنڈری بورڈ سکھر سے گذشتہ پانج سالوں کا رکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ سیکریٹری اسکولز کو ارسال کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مشعل پبلک اسکول ڈہرکی ایجوکیشن آفیسر سید مجاہد شاہ کے بیوی کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.