Ultimate magazine theme for WordPress.

شاہ عبدالطیف خیرپور یونیورسٹی میں اساتذہ سراپا احتجاج، انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کے خلاف انتقامی کاروائیاں

0 227

جامشورو(آن لائن نیوز روم) جامعہ شاہ لطیف خیرپور کے اساتذہ کے مسائیل حل کیئے جائیں جامعہ مہران ٹیچرس ایسوسیئیشن ( میوٹا)جامشورو کے اساتذہ کی جانب سے شاہ عبدالطیف خیرپور یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسیئیشن (سلوٹا)کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اساتذہ کے جائز مطالبات وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے حل کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جامعہ مہران جامشورو ٹیچرس ایسوسیئیشن (میوٹا)کے صدر ڈاکٹر حبیب اللہ پٹھان نے جامشورو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شاہ عبدالطیف خیرپور یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسیئیشن (سلوٹا) سمیت پوری فیکلٹی اس کرونا کی وبا میں اپنے حقوق کے لیئے شاہ عبدالطیف خیرپور یونیورسٹی میں سراپا احتجاج ہیں جامعہ خیرپور کی انتظامیہ کی جانب سے مسائیل حل کرنے کے بجائے اساتذہ کے خلاف انتقامی کاروائی کی جارہی ہے جامعہ مہران جامشورو ٹیچرس ایسوسیئیشن شاہ عبدالطیف خیرپور یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسیئیشن (سلوٹا)کے ساتھ ہیں سلوٹا کے رہنما ڈاکٹر اختیار علی گہمرو و دیگر رہنماءوں سے رابطے میں ہیں انہوں نے شاہ عبدالطیف خیرپور یونیورسٹی انتظامیہ و سیکریٹری یونیورسٹیز و بورڈس ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو اپیل کرتے ہیں کہ جامعہ خیرپور میں اساتذہ کے احتجاج کا نوٹیس لیکر اساتذہ کے جائز مطالبات حل کیئے جائےں جامعہ مہران ٹیچرس ایسوسیئیشن ( میوٹا)جامشورو کے صدر ڈاکٹر حبیب اللہ پٹھان نے مزید بتایہ کہ سلوٹا کے احتجاج کی فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک ایسوسیئیشن ( فاپواسا) چیپٹر سندھ کی جانب سے جو بھی فیصلا ہوگا جامعہ مہران ٹیچرس ایسوسیئیشن ( میوٹا)جامشورو مرکزی قیادت کے ساتھ ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.