Ultimate magazine theme for WordPress.

سی این این کے ہیڈکوارٹر پر حملہ، توڑ پھوڑ

0 71

اٹلانٹا (آن لائن نیوز روم) سیاہ فام باشندے کی پولیس افسر کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد امریکا کی کئی ریاستوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ ہلاکت کی خبر نشر کرنے پر امریکا کے شہر اٹلانٹا میں نیوز چینل سی این این کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر دیا گیا ہے۔  نیوز چینل کے دفتر پر مشتعل ہجوم نے حملہ کیا اور کئی گاڑیاں جلا دیں۔ حملہ آوروں نے نیوز چینل کے دفتر کے شیشے توڑ دیے۔ مشتعل ہجوم نے دفتر کے باہر سی این این کے بڑے سائن پر قبضہ کرکے اس پر مختلف تحریریں لکھ دیں۔ حملے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں نے مشتعل ہجوم کو منشتر کرکے صورت حال پر بمشکل تمام قابو پا لیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشتعل ہجوم نے سی این این کے دفتر پر حملہ کردیا۔ سی این این ملک میں فسادات کو فروغ دے رہا تھا۔ یار رہے کہ امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے بعد ملک بھر میں پرتشدد فسادات شروع ہوگئے ہیں۔ مشتعل ہجوم نے پولیس پر حملوں کے ساتھ ساتھ پولیس اسٹیشنز کو بھی آگ لگا دی۔ مختلف شہروں میں مظاہرین نے لوٹ کا بازار بھی گرم کر رکھا ہے اور دکانوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا میں نسل پرستی کے واقعات عام ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.