Ultimate magazine theme for WordPress.

‘ریاست مدینہ میں انصاف کی انوکھی مثال’ آٹا چینی بحران پر ہٹائے گئے وفاقی سیکرٹری کو اہم ذمہ داری مل گئی

0 197

اسلام آباد (آن لائن نیوز روم) آٹا چینی بحران پر ہٹائے گئے وفاقی سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی کو  منیجنگ ڈائریکٹر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) تعینات کردیا گیا۔  ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ہاشم پوپلزئی کو ایم ڈی پیپرا تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  سابق سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی آئندہ برس ریٹائر ہو رہے ہیں اور انہیں آج ریٹائرمنٹ سے قبل ہی 3 سال کے لیے ایم ڈی پیپرا لگانےکی منظوری دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 4 اپریل کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی تھی۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں دیگر تبدیلیوں کے ساتھ وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں وزارت اقتصادی امور دے دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے سیکرٹری فوڈ ہاشم پوپلزئی کوذمہ دار قرار دے کرفوری ہٹانے کی سفارش کی تھی۔  وزیراعظم نے رپورٹ کے بعد ہاشم پوپلزی کو بھی سیکرٹری فوڈکےعہدے سے ہٹا دیا تھا اور عمر حمید کو ان کی جگہ تعینات کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.