Ultimate magazine theme for WordPress.

فحش ویڈیو شیئر کرنے پر وقار یونس ٹاپ ٹرینڈ، سوشل میڈیا پر آنا بھی بند کردیا

0 325

لاہور (آن لائن نیوز روم) سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار یونس نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر غلطی سے فحش ویڈیو جاری کردی۔ وقار یونس کے ٹویٹر اکاونٹ سے شئیر ہونے والی پورن ویڈیو کو چند لمحات بعد ہی ہٹا دیا گیا لیکن تب تک ہزاروں صارفین ویڈیو دیکھ چکے تھے۔ ٹویٹر صارفین کی طرف سے وقار یونس کی ٹرولنگ جاری ہے ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ وقاریونس کی طرف سے پورن ویڈیو ٹویٹر پر شئیر کرنا افسوس ناک ہے۔  وہیں عامر نامی سوشل میڈیا صارف نے ٹویٹر کو ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ عامر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ٹویٹر کو غیر اخلاقی ویڈیوز یاتصاویر جاری کرنے کی اجازت ہی نہیں دینی چاہیے۔ جہاں سوشل میڈیا پر وقار یونس پر تنقید ہو رہی ہے وہیں ارسلان احمد نامی صارف سابق کرکٹر کی حمایت میں آگئے۔ ارسلان نے کہا کہ وقار یونس کے کردار کو دیکھنا بند کریں۔ وقار یونس ہی نہیں بلکہ پاکستان کی بیشتر آبادی جس میں مرد اور عورتیں شامل ہیں محش فلمیں دیکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وقار یونس کی ٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ان سے چند منٹ پہلے ہی وقار یونس نے بجھے دل کے ساتھ ٹوئیٹر پر ایک منٹ سے چند سیکنڈ کچھ زیادہ کا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنا اکائونٹ ہیک کرنے کا کہا ؤر آئندہ سے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.