Ultimate magazine theme for WordPress.

بالی ووڈ میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا، 10 دن کے اندر ایک اور اداکارہ نے اپنی جان لے لی

0 69

ممبئی (آن لائن نیوز روم) ٹی وی اور تھیٹر کی معروف بھارتی اداکارہ 25 سالہ پریکشا مہتا نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی۔ پریکشا مہتا سے 10 روز قبل بھی ایک بھارتی نوجوان اداکار نے مالی مشکلات کے باعث خودکشی کرلی تھی۔ ریکشا مہتا نے ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں اپنے گھر میں خودکشی کرلی، وہ بھی لاک ڈاؤن ہونے کے بعد گھر تک محدود تھیں۔ رپورٹ کے مطابق فوری طور پر پریکشا مہتا کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے بھی ممکنہ طور پر مالی مسائل کی وجہ سے خودکشی کی ہوگی پریکشا مہتا کیریئر بنانے کے لیے مدھیا پردیش سے مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی منتقل ہوگئی تھیں اور انہوں نے کرائم پیٹرول، تو عاشقی، لال عشق اور میری درگا جیسے ڈراموں میں اہم کردار ادا کیے جب کہ وہ اس دوران تھیٹر میں بھی کام کرتی دکھائی دیں۔ پریکشا مہتا نے اکشے کمار کی فلم پیڈمین میں بھی کردار ادا کیا جب کہ وہ متعدد گانوں میں ماڈلنگ بھی کرتی دکھائی دیں، علاوہ ازیں انہوں نے اشتہارات میں کام کرنے سمیت فیشن شوز میں بھی جلوے بکھیرے۔ پریکشا مہتا سوشل میڈیا پر بھی متحرک تھیں اور آئے دن اپنی تصاویر اور مصروفیات کے حوالے سے کچھ نہ کچھ شیئر کرتی رہتی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.