Ultimate magazine theme for WordPress.

آرمی چیف کا ایل او سی کے پونا سیکٹر کا دورہ، عید کا دن اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ گزارا

0 144

راولپنڈی (آن لائن نیوز روم) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے پونا سیکٹر کا دورہ کیا اور عید کا دن اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ گزارا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک میں قیام امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں،  آرمی چیف جنے کورونا وائرس وبا سمیت ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے بھی دعا کی، آرمی چیف جنے کورونا وائرس وبا سمیت ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے بھی دعا کی، آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے خطاب بھی کیا،آئی ایس پی آر کی پریس رلیز کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کے پیشہ وارانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی، آرمی چیف کی بھارتی فورسز کی جانب سے خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے جوانوں کی تعریف۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ  پاک فوج کے جوان دفاع وطن کی خاطر گھروں سے دور خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ہم مادر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم طریقے سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے، پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر عید انتہائی سادگی سے منا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.